اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سوڈان میں 28 سال کے بعد پہلی دفعہ وزیر اعظم کو مقرر کردیا گيا ہے۔سوڈان کے صدر عمر البشیر نے نائب صدر بکر حسن صالح کو وزیراعظم متعین کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق نائب صدر اور صدر عمر البشیر کی زیر قیادت قومی کانگریس پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین ابراہیم محمود نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اعلیٰ سطح پارٹی حکام کے ساتھ کیے گئے اجلاس میں بکر صالح کی وزیراعظم کے طور پر تعیناتی پر اتفاق رائے کیا گیا ہے۔
.......
/169